صدر ٹرمپ کی دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش، نیا سیاسی بیان سامنے آگیا

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مستقبل میں صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چوتھی بار بھی صدارتی الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

واشنگٹن میں صحافیوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کا یہ بیان بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن ہوسکتا ہے، لیکن وہ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ چوتھی مرتبہ بھی صدارتی انتخاب میں حصہ لیں۔

صدر ٹرمپ اس وقت اپنی دوسری صدارتی مدت کا تقریباً نصف حصہ مکمل کرچکے ہیں۔ تاہم امریکی آئین کی 22ویں ترمیم کے سیکشن ون کے مطابق کوئی بھی شخص دو مرتبہ سے زیادہ امریکہ کا صدر منتخب نہیں ہوسکتا۔

اسی وجہ سے سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی آئین کی موجودہ شقوں کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے دوبارہ، بالخصوص تیسری یا چوتھی مرتبہ، صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا راستہ آئینی طور پر ممکن نہیں، جب تک کہ آئین میں متعلقہ ترمیم نہ کی جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US