برلن میں کار ہجوم پر چڑھ دوڑی، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

image

جرمنی کے دارالحکومت برلن کے ٹیئرگارٹن پارک میں ایک کار ہجوم پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

جرمن پولیس کے مطابق واقعے کے فوراً بعد کرسٹوفر اسٹریٹ ڈے پریڈ منسوخ کر دی گئی، جبکہ امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور انہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا۔ حکام نے تاحال زخمیوں کی حتمی تعداد جاری نہیں کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث مشتبہ شخص کی شناخت کر لی گئی ہے، تاہم اسے ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں اور پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US