ایران کا جنگ اور جنگ بندی کے دوران 18 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا تیل فروخت کرنے کا دعویٰ

image

ایران کی وزارتِ تیل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ اور اس کے بعد جنگ بندی کے دوران ملک نے مجموعی طور پر 18 ارب ڈالر مالیت کا خام تیل فروخت کیا۔

وزارتِ تیل کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنگ کے دوران 11 ارب 50 کروڑ ڈالر جبکہ جنگ بندی کے عرصے میں مزید 6 ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل برآمد کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ اور جنگ بندی کے دوران حاصل ہونے والی یہ آمدن رواں مالی سال کے بجٹ میں تیل سے متوقع مجموعی آمدنی کے 60 فیصد سے بھی زیادہ کے برابر ہے۔

ایرانی وزارتِ تیل کے مطابق یہ فروخت ایسے وقت میں ہوئی جب ملک کو جنگی صورتحال اور بین الاقوامی دباؤ کا سامنا تھا، تاہم توانائی کے شعبے کی سرگرمیاں جاری رہیں۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد جنگ کا آغاز 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ہوا تھا، جبکہ اپریل میں ہونے والی جنگ بندی کے نتیجے میں دونوں جانب بڑے پیمانے پر لڑائی رک گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US