امریکا کو اسلحے کی کوئی کمی نہیں، صدر ٹرمپ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگی اسلحے کی کمی سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے پاس دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ اسلحہ موجود ہے۔

دی وال اسٹریٹ جرنل کو دیے گئے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نہ صرف اپنی ضرورت کے مطابق بلکہ اس سے کہیں زیادہ جنگی اسلحہ رکھتا ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ نائب صدر جے ڈی وینس اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے وائٹ ہاؤس کو ایران کے ساتھ جاری تنازع کے دوران فضائی دفاعی نظام میں استعمال ہونے والے انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخائر میں کمی سے متعلق بریفنگ دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ بریفنگ کے بعد امریکی صدر نے ایران کے خلاف تقریباً دو ہفتوں سے جاری فوجی کارروائیاں روکنے کا فیصلہ کیا۔

ٹرمپ نے ان اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکا کی دفاعی صلاحیت مکمل طور پر برقرار ہے اور ملک کو اسلحے کی کمی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US