سیئٹل فوڈ فیسٹیول میں فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی، 4 افراد زخمی

image

امریکا کے شہر سیئٹل میں منعقدہ فوڈ فیسٹیول کے دوران ہونے والی فائرنگ میں ہلاک افراد کی تعداد بڑھ کر 3 ہوگئی، جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق واقعے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دو افراد ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے، جس کے نتیجے میں متعدد شہری گولیوں کی زد میں آ گئے۔ جائے وقوعہ سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق زخمی ہونے والے چاروں افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ واقعے کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US