ایران پر امریکی حملے رکنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کے نتیجے میں قیمتیں ایک ہفتے سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو کاروبار کے اختتام پر برینٹ خام تیل کی قیمت میں 8.42 ڈالر یا 8.7 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 88.36 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ یہ 17 جولائی کے بعد برینٹ خام تیل کی کم ترین سطح ہے۔
دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل بھی سستا ہوگیا۔ اس کی قیمت میں 6.70 ڈالر یا 7.5 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 82.61 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں سپلائی سے متعلق خدشات کم ہوئے ہیں جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔