روسی صدر نے ایران کے بحری ماڈل کو نئی ٹیکنالوجی کی کامیاب مثال قرار دے دیا

image

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کے چھوٹے تیز رفتار جنگی بحری بیڑے، المعروف ’ماسکیٹو فلیٹ‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیاروں سے لیس یہ کشتیاں جنگی کارروائیوں میں انتہائی مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔

روسی خبر رساں ادارے اسپوتنک کے مطابق بحریہ کے افسران سے ملاقات کے دوران پیوٹن نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے اپنے ماسکیٹو فلیٹ کے ذریعے اپنی بحری کارروائیوں کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کے پاس بھی ایسے ہلکے وزن کے جدید جنگی بحری جہاز موجود ہیں جن پر جدید ترین ہتھیار نصب کیے جا سکتے ہیں۔

اسپوتنک کے مطابق ایران کے ماسکیٹو فلیٹ میں تقریباً 20 غدیر کلاس چھوٹی آبدوزیں اور ہزاروں تیز رفتار حملہ آور کشتیاں شامل ہیں جنہیں ساحلی سرنگوں میں چھپایا جا سکتا ہے، جس کے باعث انہیں طویل فاصلے سے نشانہ بنانا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US