امریکی حملوں کے بعد پاسدارانِ انقلاب کا سخت اعلان، "آج جارح کو جواب ملے گا"

image

امریکا کی جانب سے ایران پر حالیہ فضائی حملوں کے بعد پاسدارانِ انقلاب نے سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد سے آج جارح کو اس کے اقدامات کی سزا دی جائے گی۔

ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی فارس کے مطابق یہ بیان پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں امریکی کارروائیوں کے بعد سخت مؤقف اختیار کیا گیا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ شب امریکا نے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حملوں کے دوران قشم، کیش، بندر عباس، آبادان اور بوشہر سمیت کئی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ مختلف علاقوں میں صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ ان حملوں کے ممکنہ اثرات اور نقصانات سے متعلق مزید معلومات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خطے کی صورتحال ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے جبکہ دونوں ممالک کے آئندہ اقدامات پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US