حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

image

وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 اگست سے کر دیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے رجحان اور متعلقہ معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US