توقع سے کم نمبرز کا غم: پشاور میں میٹرک کے طالب علم نے خودکشی کرلی

image

پشاور کے علاقے خزانہ میں میٹرک کے سالانہ امتحان میں توقع سے کم نمبر آنے کے بعد ایک طالبعلم کی مبینہ طور پر خودکشی کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے روزنامچہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ خزانہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں عزیر نامی طالبعلم اپنے گھر کے ایک کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، ضروری شواہد اکٹھے کیے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے والد نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔ ان کے مطابق عزیر نتائج میں توقع سے کم نمبر آنے پر ذہنی دباؤ اور شدید رنج کا شکار تھا، اور ابتدائی طور پر یہی واقعے کی ممکنہ وجہ سامنے آئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US