لاہور: ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں معطل اے ایس آئی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

image

لاہور کے تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گرفتار اور معطل پولیس اے ایس آئی عمران کو عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کینٹ کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ ارم یوسف کے روبرو ملزم کو پیش کیا گیا، جہاں تھانہ غازی آباد کے تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے مزید تفتیش اور واقعے کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم عمران کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

پولیس کے مطابق دورانِ ریمانڈ ملزم سے واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جائے گی، جبکہ تحقیقات مکمل ہونے پر پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US