پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی احتجاج کی کال پر کراچی کے علاقے صدر میں نجی مال اور فوارہ چوک کے قریب کارکنان جمع ہوئے۔
احتجاج کے باعث پریس کلب، گورنر ہاؤس اور میٹروپول کے اطراف ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، جبکہ فوارا چوک اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔
احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، جس کے جواب میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔ پولیس کارروائی کے بعد کارکنان منتشر ہوگئے، جبکہ پولیس نے موقع سے کئی کارکنان کو حراست میں لے لیا۔