جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس میں اضافے کے خلاف کل ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں کی اہم شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جماعت اسلامی ملک بھر میں 510 مقامات پر احتجاج کرے گی جس کے باعث بڑے شہروں میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
لاہور میں شام 4 بجے قرطبہ چوک مزنگ، فیروزپور روڈ، جیل روڈ، ملتان روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر احتجاج ہوگا جبکہ کراچی میں شاہراہِ فیصل اور اسلام آباد میں 26 نمبر اسٹاپ پر مظاہرے کیے جائیں گے۔ احتجاج کے باعث سوات موٹروے بھی بلاک کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان منصورہ لاہور سے ملک گیر احتجاج کی خود نگرانی کریں گے۔