مستقبل میں والدین کا سہارا بنوں گا، لاہور بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالے نوجوان کی کہانی

image

آج کا دن ہمارے لیے بہت بڑا ہے کیونکہ ہمارے بیٹے نے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے، یہ کہنا ہے لاہور کے طالب علم محمد بلال بیگ کے والد کا جو کباڑیے کا کام کرتے ہیں اور انہوں نے بہت محنت کے ساتھ اپنے بیٹے کو پڑھایا لکھایا ہے۔

بلال نے بتایا کہ ان کے والدین انہیں پڑھنے میں بہت سپورٹ کرتے ہیں۔ طالب علم کا کہنا تھا کہ انہوں نے پانچویں کلاس کے بعد گیپ لیا تھا جس دوران انہوں نے حفظ قرآن کی تعلیم حاصل کی تھی اور پھر تین سال بعد نویں کلاس میں داخلہ لیا اور پھر میٹرک میں آکر خوب محنت کے بعد پوزیشن حاصل کی۔

بلال نے بتایا کہ وہ آگے مزید محنت کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں اور آگے چل کر اپنے والدین کی ہر خواہش کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔ بلال نے مزید بتایا کہ والد صاحب کے ساتھ کام کرنے والا ایک ملازم اچانک چلا گیا تھا جس کے بعد میں نے امتحان کے دنوں میں والد کا کام میں ہاتھ بٹایا۔ امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے بلال نے بتایا کہ وہ مستقبل میں آئی سی ایس (کمپوٹر سائنس فیلڈ) میں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US