خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارج ہلاک

image

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی 6 اگست کو جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں کی گئی جہاں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔ جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔ دوسری کارروائی ضلع دیر میں کی گئی جہاں مزید 2 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور وژن "عزمِ استحکام" کے تحت انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان اور دیر میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور حکومت و قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US