جماعت اسلامی کا آج ملک گیر احتجاج، 510 مقامات پر مظاہروں کا اعلان

image

جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس میں اضافے کے خلاف آج ملک بھر میں 510 مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے جس کے باعث لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

جماعت اسلامی کے مطابق لاہور میں شام 4 بجے قرطبہ چوک مزنگ، فیروزپور روڈ، جیل روڈ، ملتان روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر احتجاج ہوگا جبکہ کراچی میں شاہراہِ فیصل، اسلام آباد میں 26 نمبر اسٹاپ اور سوات موٹروے پر بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان منصورہ لاہور سے احتجاج کی نگرانی کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام پر مزید ظلم برداشت نہیں، حکومت پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر کرے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ احتجاج کے دوران صرف ایمبولینس کو راستہ دیا جائے گا جبکہ رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو لیوی کے خلاف تحریک حکومت مخالف تحریک میں تبدیل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی عوام پر اضافی بوجھ ہے اور ایک لیٹر پیٹرول پر بھاری ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ ان کا مؤقف تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US