قصر الصفا میں پاک-سعودی قیادت کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

image

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران مکہ مکرمہ میں قصر الصفا پہنچ کر سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔

قصر الصفا آمد پر سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ ملاقات کا آغاز ہوا۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی ملاقات میں شریک ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US