کراچی: جماعت اسلامی کے احتجاج سے قبل کئی مقامات پر کارکنان جمع، پولیس ہائی الرٹ

image

کراچی کے مختلف مقامات پر جماعت اسلامی کے کارکنان احتجاج میں شرکت کے لیے جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں، جہاں کارکنان کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ مختلف علاقوں سے قافلے احتجاجی مقامات کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کراچی پولیس نے شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے ہیں۔ اہم شاہراہوں، چوراہوں اور حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ سمیت کراچی پولیس کے تمام اضلاع کے افسران اور اہلکار الرٹ ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ شہر بھر میں پولیس کی اضافی نفری گشت بھی کر رہی ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US