مکہ مکرمہ میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے

image

مملکتِ سعودی عرب، اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جمہوریہ ترکیہ نے مشترکہ دفاع اور علاقائی سلامتی کے فروغ کے لیے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے 7 اگست 2026 کو سعودی عرب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے قصر الصفا، مکہ مکرمہ میں دونوں رہنماؤں کا استقبال کیا، جہاں مشترکہ دفاع کے لیے سربراہی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی تعلقات، اسلامی اخوت، دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ رہنماؤں نے مشترکہ تزویراتی مفادات اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس کے اختتام پر شہزادہ محمد بن سلمان، صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت تینوں ممالک اپنی اجتماعی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے، دفاعی تعاون کو وسعت دینے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں گے۔

معاہدے میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر ہونے والا مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، جبکہ دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید مؤثر اور جامع بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US