مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تاریخی پیشرفت ہے، بلاول بھٹو

image

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ معاہدہ ایک تاریخی پیشرفت ہے جس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط ہوں گی۔

1

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ بلاول بھٹو نے معاہدے کو ممکن بنانے پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دفاعی معاہدہ خطے اور عالمی امن کے لیے ایک تاریخی دستاویز ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US