پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر خصوصی نغمہ ’’ہم سب ایک ہیں‘‘ جاری

image

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد تینوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی نغمہ ’’ہم سب ایک ہیں‘‘ جاری کردیا گیا۔

نغمے میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تاریخی اور برادرانہ روابط کو اجاگر کیا گیا ہے، جبکہ حرمین شریفین کی حفاظت اور خدمت کو تینوں ممالک کے لیے مشترکہ مقدس ذمہ داری کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

خصوصی نغمے میں پاکستانی سرزمین پر موجود مسلح افواج کے جوانوں کو عشقِ حرم اور مقدس مقامات سے گہری وابستگی کی علامت قرار دیا گیا ہے۔ نغمے میں حضور اکرم ﷺ سے محبت کو مسلمانوں کے ایمان اور شناخت کا بنیادی حصہ بھی قرار دیا گیا ہے۔

’’ہم سب ایک ہیں‘‘ میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ حرمین شریفین سے محبت مسلمانوں کو مشترکہ ایمان، قبلے، قرآن کریم اور روحانی رشتے میں متحد کرتی ہے۔

نغمے میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے تینوں برادر اسلامی ممالک کے اتحاد، یکجہتی اور باہمی تعاون کو اجاگر کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US