آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے میر عامر رضا قتل کیس میں شفاف اور ترجیحی بنیادوں پر تحقیقات کے لیے نئی 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمیٹی کی قیادت کے حوالے سے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن عامر فاروقی اس تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
پولیس حکام کے مطابق اس 5 رکنی کمیٹی کے ممبران میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر، ایس پی کورنگی انوسٹی گیشن قیس خان، ایس پی انوسٹی گیشن سینٹرل، ایس آئی یو یونٹ کے سینیئر افسر محمد غضفر شامل ہوں گے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی تشکیل شدہ تحقیقاتی کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔