سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور نے میر رضا علی قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی سفارش کی ہے۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز تادیبی کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
فریال تالپور نے تاکید کی کہ واقعے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں اور عوام کو شفاف انداز میں آگاہ کیا جائے، کیونکہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔