لاہور: بجلی کی ٹوٹی تار نے 6 سالہ بچے کی جان لے لی

image

لاہور کے علاقے کاہنہ کے کرباٹھ میں بجلی کی ٹوٹی ہوئی تار کی زد میں آکر 6 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت علی حسن ولد اعظم کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ علی حسن علاقے میں گری ہوئی 11 کے وی بجلی کی تار کے قریب پہنچا تو کرنٹ کی زد میں آگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق بجلی کی تار ٹوٹ کر سڑک پر گری ہوئی تھی، جس کے باعث یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی بوسیدہ اور خطرناک تاروں کی فوری مرمت کی جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US