امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ

image

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جہاز گزشتہ ہفتے ویتنام کے شہر دا نانگ سے روانہ ہوا اور آبنائے ملاکا تک پہنچ چکا ہے، جہاں سے اس کا رخ بحرِ ہند کی جانب ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر طویل تعیناتی، سپلائی اور اہلکاروں کو درپیش ذہنی صحت کے مسائل سے متعلق رپورٹس بھی سامنے آنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تقریباً 5 ہزار امریکی سیلرز اور میرینز 250 روز سے زائد عرصے سے ابراہم لنکن پر تعینات ہیں۔ تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے جہاز پر خراب حالات سے متعلق رپورٹس مسترد کرتے ہوئے اہلکاروں کے پُرعزم ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US