عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا موقع ملا۔ ان کے مطابق متعدد درخواستوں کے بعد وہ سات ماہ بعد عمران خان اور گیارہ ماہ بعد بشریٰ بی بی سے مل سکے۔ سلمان صفدر نے دعویٰ کیا کہ 40 منٹ کی ملاقات کے دوران دونوں نے اپنی صحت اور جیل کے حالات سے آگاہ کیا اور مختلف مقدمات سے متعلق نئی قانونی ہدایات بھی دیں۔
عمران خان سے سات ماہ بعد ملاقات ہوئی، قانونی معاملات پر نئی ہدایات ملیں: وکیل سلمان صفدر کا دعویٰ