لاہور میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

image

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں تاج باغ یوٹرن کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چلنے والے افراد پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے میں کار سوار 4 افراد اور ایک راہگیر جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد میں 15 سالہ مزمل، 18 سالہ نعمان، 20 سالہ عبدالرحمن، 17 سالہ فرقان اور 19 سالہ جنید شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس، پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

سی ٹی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سٹی زون سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US