انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، اموات 20 ہوگئیں

image

انڈونیشیا کے ساحل کے قریب 7.7 شدت کے شدید زلزلے کے بعد مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 20 ہوگئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلہ ہفتے کی صبح مقامی وقت کے مطابق 4 بج کر 58 منٹ پر آیا، جس کی گہرائی تقریباً 35 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی نے زلزلے کے فوراً بعد سونامی کی وارننگ جاری کی، تاہم تقریباً 3 گھنٹے بعد اسے واپس لے لیا گیا۔انڈونیشی حکام کے مطابق زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں 20 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے سونامی وارننگ سینٹر نے کہا ہے کہ زیرِ سمندر آنے والے زلزلے کے باعث آسٹریلیا، اس کے جزائر یا علاقوں کو سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US