کوئٹہ سے پشاور کے لیے ٹرین سروس 2 روز معطل رہنے کے بعد بحال کردی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج مقررہ وقت پر روانہ ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس آج شیڈول کے مطابق کوئٹہ پہنچے گی۔
ریلوے انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرین سروس ریلوے ٹریک کی مرمت کی وجہ سے 14 اور 15 اگست کو روکی گئی تھی۔