بھارت: بہار کے مندر میں بجلی کا کھمبا گرنے سے بھگدڑ، 7 افراد ہلاک

image

بھارتی ریاست بہار میں ساون کے تیسرے سوموار کی صبح اشوک دھام مندر کے باہر پوجا کے لیے جمع ہونے والے بے قابو ہجوم میں ناگہانی بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مندر کے قریب بجلی کا کھمبا گرنے کے باعث زائرین میں شدید خوف و ہراس پھیلا، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی اور یہ جانی نقصان ہوا۔

دوسری جانب بہار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اصل وجہ کا حتمی تعین مکمل تحقیقات اور تصدیق کے بعد ہی سامنے آئے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US