پاکستان اور قطر کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

image

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر خطے میں موجودہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ایران دونوں ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کسی ڈیڈ لائن یا دباؤ کے تحت فیصلے نہیں کرتا۔ ان کے مطابق مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کی مدت پابندیاں ختم کرنے اور جوہری معاملے کے حل تک محدود تھی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کی جانب سے ایم او یو کی خلاف ورزی کے باعث تاحال مذاکرات کا دوبارہ آغاز نہیں ہوسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایم او یو پر دستخط کے چند ہفتوں بعد ہی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

اسماعیل بقائی کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات جاری ہیں، جبکہ دونوں ممالک بحری آمدورفت کے طریقہ کار پر بھی کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی ثابت قدمی نے مخالفین کے اندازوں کو غلط ثابت کیا ہے۔ ایران پاکستان اور قطر کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہے اور دونوں ممالک خطے میں کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US