کوئٹہ کے سول اسپتال میں دہشت گردی کے واقعے کے دوران لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر اور ان کے بھائی کی بروقت مدد کرنے والے نوجوان عبدالرزاق کھیجئی کی بہادری کو حکومت نے سراہتے ہوئے سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے عبدالرزاق کھیجئی اور ان کے بھائی کی انسانی ہمدردی اور مشکل وقت میں متاثرہ بہن بھائی کا ساتھ دینے کے جذبے کو قابلِ قدر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر زخمیوں کی مدد کی، جس پر حکومت نے ان کے لیے سرکاری ملازمت کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام اس نوجوان کی بروقت مدد اور مشکل حالات میں انسانیت کا ساتھ دینے کے جذبے کے اعتراف کے طور پر سامنے آیا ہے۔