کردستان وزیراعظم کے دفتر پر 2 ڈرون حملے، ایران پر الزام عائد

image

عراق کے کردستان ریجن کے وزیراعظم مسرور بارزانی کے دفتر اور دیگر اہم مقامات پر دو ڈرون حملوں کا واقعہ پیش آیا ہے، جس پر کرد حکام نے ایران کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

کردستان وزیراعظم آفس کے ترجمان کے مطابق دونوں ڈرون حملے ایرانی سرزمین سے کیے گئے۔ حملوں میں اربیل صوبے کے ضلع پیرمام میں وزیراعظم مسرور بارزانی کے نجی دفتر اور کردستان ریجن کی سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

مسرور بارزانی نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حملے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور عراق میں کردستان ریجن کے دفتر کو نشانہ بنانا قابل مذمت اقدام ہے۔

کرد حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کے ذمہ داروں کو اس کے نتائج کی مکمل ذمہ داری اٹھانا ہوگی۔

حکام کے مطابق ڈرون حملوں کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US