سندھ میں 27 جوڈیشل افسران کے فوری تبادلے اور تقرریاں

image

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں 27 جوڈیشل افسران کے فوری تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے، جن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شمشاد الدین جونیجو کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کے عہدے سے او ایس ڈی سندھ ہائیکورٹ کراچی مقرر کیا گیا ہے۔ محمد علی کا پنو عاقل سے رتو ڈیرو، بلال پیرزادہ کا رتو ڈیرو سے ماتلی، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج خوشی محمد کا ماتلی سے ٹنڈو آدم تبادلہ کر دیا گیا۔

گل محمد کو سیہون سے ہالا اور عبد الستار کو حیدرآباد سے سیہون تعینات کیا گیا، جبکہ عبدالحق منگریو کو لاڑکانہ سے پنو عاقل منتقل کر دیا گیا۔

جنید احمد کو او ایس ڈی سے سانگھڑ سینئر سول جج، منصور احمد کو سانگھڑ سے بدین سینئر سول جج اور کاشف بھٹی کو بدین سے میرپورخاص سینئر سول جج مقرر کیا گیا۔ منگھا رام کا میرپورخاص سے کراچی ساؤتھ جبکہ عباس مہدی کا کراچی ساؤتھ سے ڈپٹی رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ تبادلہ کیا گیا۔

سرتاج الدین مہر کو کراچی ایسٹ سے مہراب پور سینئر سول جج تعینات کیا گیا۔ امتیاز احمد بھنبرو کو دادو سے خیرپور، وقار احمد جونیجو کو خیرپور سے کراچی ملیر، وحید احمد کو ملیر سے جوہی اور آفتاب احمد بگھیو کو جوہی سے کراچی ایسٹ منتقل کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد احسن کا مہراب پور سے دادو، امتیاز علی کا لاڑکانہ سے کراچی ویسٹ، عبدالباسط کلہوڑو کا کراچی ویسٹ سے قمبر اور محمد سلیم کا قمبر سے لاڑکانہ تبادلہ کیا گیا ہے۔

بھپت رائے کو سانگھڑ سے کراچی ساؤتھ، زہیب احمد کوریجو کو او ایس ڈی سے جوہی، باسط علی کو پنو عاقل سے نوشہروفیروز اور مسرور قادر کو نوشہروفیروز سے پنو عاقل تعینات کیا گیا۔

اسی طرح عبدالفتاح جونیجو کو میرپور ماتھیلو کے بجائے تنگوانی جبکہ عبدالستار کو تنگوانی سے سعید آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تبادلے اور نئی تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US