عمران خان کے نجی اسپتال میں علاج سے متعلق عدالتی فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کریں گے، عطا تارڑ

image

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومت کی جانب سے نظرثانی کی درخواست دائر کی جائے گی، تاہم صحت کے معاملے پر کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔

اپنے بیان میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں کی، تاہم تاریخ گواہ ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی صحت کو سیاسی موضوع بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہر قیدی کا حق ہے کہ اسے آئین اور قانون کے مطابق صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ بانی پی ٹی آئی کو ماضی میں بھی علاج اور طبی سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں اور آئندہ بھی پہلے کی طرح علاج کی سہولتیں دستیاب رہیں گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، اس حوالے سے کسی قسم کا ابہام نہیں ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ نجی اسپتال میں علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کا معاملہ سیاست سے الگ رہنا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US