کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی کردی گئی ہے۔
تقریبِ رونمائی میں ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کی پانچوں کپتانوں فضہ فیاض، کومل خان، سمیہ افسر، رویل فرحان اور ضوفشاں ایاز نے شرکت کی۔
ایونٹ کے تمام مقابلے ایچ پی سی اوول گراؤنڈ اور این بی پی کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کے شروعاتی 10 میچز 30, 30 اوورز پر مشتمل ہوں گے جبکہ آخری 11 میچز ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلے جائیں گے۔