سہ ملکی ون ڈے سیریز: پہلا مرحلہ راولپنڈی اور فائنل لاہور میں تجویز

image

پاکستان میں 18 اکتوبر سے یکم نومبر تک سہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا ہے، جس میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ذرائع کے مطابق تمام بورڈز کی باہمی مشاورت سے اس شیڈول کو جلد حتمی شکل دے کر باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق سیریز دو مراحل میں کھیلی جائے گی۔

پہلا مرحلے میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 18، 20 اور 22 اکتوبر کو میچز تجویز کیے گئے ہیں۔

دوسرے مرحلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 25، 27 اور 29 اکتوبر کو میچز کا انعقاد ہوگا، جبکہ سیریز کا فائنل یکم نومبر کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

علاوہ ازیں، سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی شامل ہیں۔ سری لنکا سیریز کے ان میچوں کی تاریخوں اور وینیوز سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US