وفاقی کابینہ کی ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026ء اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری

image

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026ء اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026ء کے مسودے کی منظوری دی، جو 27ویں آئینی ترمیم کے تحت کی گئی تبدیلیوں کے تسلسل میں تیار کیا گیا ہے۔

مسودے کا مقصد چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے اور چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز سے متعلق انتظامی امور کا تعین کرنا ہے۔

کابینہ کی منظوری کے بعد ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026ء کا مسودہ پارلیمان کے جاری اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی۔ ترمیم شدہ مسودہ بھی پارلیمان میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US