نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر سیکیورٹی ریلنگ ہٹا دی گئی

image

بھارتی حکام نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر نصب قطار بنانے والی ریلنگ یکطرفہ طور پر ہٹا دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات باہمی عمل اور مساوات کے اصولوں پر قائم ہیں، تاہم پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ریلنگ ہٹانے کا بھارتی اقدام یکطرفہ نوعیت کا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا گیا جسے بھارتی اقدام کے جواز کے طور پر پیش کیا جاسکے۔ بھارتی میڈیا میں اس معاملے سے متعلق سامنے آنے والی بعض رپورٹس کو بھی ذرائع نے حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی اقدام کے بعد اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ممکنہ جوابی اقدام کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US