وسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی کان بیٹھ گئی، 100 سے زائد افراد ہلاک

image

وسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی کان اچانک بیٹھنے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مقامی حکام کے مطابق حادثے کے وقت کان میں بڑی تعداد میں کان کن موجود تھے، جو ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائیاں شروع کردی ہیں اور ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US