ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کی شمالی گزرگاہ میں متحدہ عرب امارات کے ایک ٹینکر کو روک کر قبضے میں لے لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اماراتی ٹینکر متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ جبل علی کی طرف جا رہا تھا، تاہم اسے آبنائے ہرمز کی شمالی گزرگاہ میں روک لیا گیا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ قبضے میں لیے گئے ٹینکر کو ایرانی حکام نے بندر عباس کی بندرگاہ منتقل کردیا ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔