برطانیہ کا اسرائیل سے متنازع آبادکاری منصوبہ فوری روکنے کا مطالبہ

image

برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے یہودی آبادکاری منصوبے پر اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے منصوبہ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے متنازع آبادکاری منصوبے کیلیے ٹینڈر جاری کیے جانے پر اسرائیلی ناظم الامور کو طلب کرکے برطانیہ کا احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ انہوں نے منصوبے کو ناقابل قبول اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے فلسطینی علاقوں کے درمیان رابطہ متاثر اور مغربی کنارے کو مشرقی بیت المقدس سے الگ ہونے کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ کے سامنے بھی معاملہ اٹھایا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی آبادکاری یونٹس کا ٹینڈر واپس لیا جائے، منصوبہ فوری طور پر روکا جائے اور آبادکاری میں مزید توسیع بند کی جائے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی حکومت نے اپنے وعدے کے برخلاف منصوبے کا ٹینڈر جاری کیا جبکہ اسے عدالت میں چیلنج کرنے والے افراد کو بھی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی آبادکاروں کا تشدد اور نئی آبادکاری فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے، برطانیہ دو ریاستی حل کو تباہ ہوتے ہوئے خاموشی سے قبول نہیں کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US