ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے، گُل فیروزہ

image

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر گُل فیروزہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے ٹیم کی تیاریاں بہترین انداز میں جاری ہیں اور وہ اپنی انفرادی کارکردگی سے بھی مطمئن ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم کا بنیادی ہدف ایشیا کپ میں شاندار شروعات کرنا ہے اور اس سلسلے میں کھلاڑی اپنی ماضی کی غلطیوں کو دور کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔

نیٹ ٹریننگ کے مقابلے میں میچ سنیریو کو زیادہ مفید قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے میچز سے کھلاڑیوں کو اپنی خامیاں پہچاننے اور انہیں سدھارنے کا بہترین موقع مل رہا ہے، جس سے امید ہے کہ تیاریوں کا مثبت نتیجہ برآمد ہوگا۔

گُل فیروزہ نے گزشتہ ورلڈ کپ کا ذکر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ ٹیم توقعات کے مطابق نتائج نہیں دے سکی تھی، تاہم اب تمام کھلاڑی پُرعزم ہیں کہ ورلڈ کپ کی خامیاں آئندہ ایونٹس میں نہ دہرائی جائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US