محمد عامر کی انگلش شہری کے طور پر افغانستان پریمیئر لیگ میں رجسٹریشن

image

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے لیے اپنی رجسٹریشن کروا لی ہے۔

انہوں نے یہ رجسٹریشن ایک انگلش شہری کی حیثیت سے کروائی ہے، کیونکہ برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد انہیں برطانوی شہریت کا درجہ حاصل ہوچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو اے پی ایل کے لیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم برطانوی شہری ہونے کے باعث محمد عامر کو بورڈ کے این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگ کے پلیئرز ڈرافٹ کے لیے پاکستان کے متعدد دیگر کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کروائی ہے اور اس کا ڈرافٹ کل منعقد ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US