امریکا اور متحدہ عرب امارات نے ملٹری آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
اماراتی حکام کے مطابق ’’ٹیلون سائنپس‘‘ نامی ٹاسک فورس ابوظبی میں قائم کی جائے گی جس میں دونوں ممالک کے 20 ماہرین شامل ہوں گے۔
ٹاسک فورس آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سیکیورٹی کے شعبوں میں کام کرے گی، جبکہ انٹیلیجنس معاونت، اہم تنصیبات کے تحفظ اور علاقائی سیکیورٹی کی نگرانی بھی اس کی ترجیحات میں شامل ہوگی۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس جلد اپنے کام کا آغاز کرے گی۔