امریکی وزیرِ توانائی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے تیل اور گیس کی پیداوار میں ریکارڈ سطح حاصل کرلی ہے، جس کے نتیجے میں امریکا دنیا کا سب سے بڑا تیل و گیس پیدا کرنے والا ملک بن گیا ہے۔
امریکی وزیرِ توانائی کے مطابق توانائی کی پیداوار میں مسلسل اضافے سے عالمی توانائی کے شعبے میں امریکا کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلند ترین پیداواری سطح امریکا کی توانائی کے حوالے سے خود انحصاری اور عالمی اثر و رسوخ میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایک ہزار سے زائد بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ انداز میں گزرنے میں مدد فراہم کی۔
صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت اور عالمی توانائی کی ترسیل کے حوالے سے صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔