جاپان میں 5.8 شدت کا زلزلہ، متعدد افراد معمولی زخمی

image

جاپان کے جزیرے ہونشو کے مشرقی ساحلی علاقے کے قریب 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 78 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

جاپانی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد معمولی زخمی ہوئے، جبکہ بعض علاقوں میں احتیاطی تدابیر کے تحت ٹرین سروس بھی عارضی طور پر معطل کردی گئی۔

حکام نے زلزلے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں نگرانی بڑھا دی ہے۔

دوسری جانب جاپانی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کے دوران 5 شدت سے کم کا مزید زلزلہ محسوس کیا جاسکتا ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US