امریکہ نے پیر سے ایران کے خلاف بڑے ’معاشی حملے‘ کا اعلان کیا ہے، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ تہران بھی متوقع ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان حسین محیبی کے مطابق یہ اعلان دراصل واشنگٹن کی ’فوجی محاذ پر ناکامی‘ کا اعتراف ہے۔
- ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کے امریکہ کی جانب سے معاشی دباؤ بڑھانے کی بات دراصل فوجی محاذ پر بڑی ناکامی کا بالواسطہ اعتراف ہے
- امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ’ایران کے خلاف ایک فیصلہ کن اقتصادی کارروائی پیر کی صبح شروع کی جائے گی، جو اب تک کا سب سے بڑا معاشی حملہ ہوگا‘
- فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو تہران کا دورہ کریں گے: ایران
- ہم مکمل پیمانے کی معاشی، عسکری اور سکیورٹی جنگ کا سامنا کر رہے ہیں: ایرانی صدر
- صدر پزشکیان کے 'نہ جنگ نہ امن' کے بیان کے بعد ایرانی وزیرِ خارجہ کے علاقائی ممالک سے رابطے
- ایران کے پارلیمانی سپیکر اور اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کی خاطر اپنے اتحادیوں کی سلامتی داؤ پر لگا دی۔
ایران کے خلاف ’معاشی حملے‘ کا اعلان فوجی محاذ پر امریکی ناکامی کا اعتراف ہے: پاسدارانِ انقلاب