ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں رواں سال کے دوران رونما ہونے والے مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 603 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں 463 مرد، 73 خواتین اور 67 بچے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ان حادثات میں مجموعی طور پر 7 ہزار 467 افراد زخمی ہوئے، جن میں 5 ہزار 649 مرد، ایک ہزار 322 خواتین اور 496 بچے شامل ہیں۔
شہر میں ہونے والے مہلک حادثات میں ہیوی گاڑیوں کا بڑا ہاتھ رہا، جن کی زد میں آ کر 184 افراد جاں بحق ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق ٹریلرز کی ٹکر سے 84، واٹر ٹینکرز سے 46، بسوں سے 24، منی ٹرکوں سے 18 اور ڈمپرز کی ٹکر سے 12 افراد کی جانیں ضائع ہوئیں۔