ایران کے خلاف آج سے اقتصادی کارروائی شروع کر رہے ہیں، امریکی وزیر خزانہ

image

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف آج سے اقتصادی ڈی ڈے کا آغاز ہورہا ہے۔

اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کر دیا ہے جبکہ ایران کی تقریباً 100 فیصد فوجی فیکٹریاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام دفن کردیا گیا ہے اور امریکا اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔ ان کے مطابق ایران کے خلاف اقتصادی کارروائی کسی بھی مخالف کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی مالی کارروائی ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US